حیدرآباد۔/10نومبر، ( سیاست نیوز) دہلی شراب کیس ای ڈی نے شدت پیدا کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی سے ریاست کے سیاسی قائدین میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔ کیس میں ملوث افراد کے علاوہ مشتبہ افراد بھی اب اپنی سلامتی کے تعلق سے فکر مند ہوگئے ہیں۔ کیس میں گرفتار شرتھ چندرا ریڈی اور ونئے شرما کی حراست پر بحث ختم ہوئی تاہم سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ان دونوں مجرمین کو ایک ہفتہ ای ڈی تحویل کی اجازت دیدی ۔ ای ڈی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹرائیڈینٹ اور اس کی دیگر کمپنیوں سے سے 2 سے زائد ریٹیل زونس کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈو امیریٹس میں شرتھ چندرا ریڈی نے سرمایہ کاری کی اور 5 ریٹیل زونس شرتھ چندرا ریڈی کے کنٹرول میں ہیں۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی شراب کیس میں 30 فیصد تک انہی کا رول ہے۔ ذرائع کے مطابق رشوت بھی اسی طرز پر لی گئی اور کروڑہا روپئے کی ہیرا پھیری کی گئی۔ جرم انجام دینے کے طریقہ کار کا واضح ہونا اور جرم کی وجوہات کا صاف پتہ چلنے کے بعد ای ڈی نے مجرمین کی تحویل کی درخواست داخل کی تھی۔ع