دہلی عدالت نے ڈیوٹی پر موجود ”غیر مصلح“ پولیس جوانوں پر تشویش ظاہر کی

,

   

نئی دہلی۔نائب عدالتوں میں مقامی پولیس اسٹیشن‘ جیل انتظامیہ اورمخصوص علاقے کے دائرہ اختیار کی عدالت میں کے درمیان میں رابطہ کاکام کرنے والے پولیس جوانوں کے متنبہ کرنے کے بعد بھی ”غیر مصلح“ خدمات انجام دینے پر تشویش کااظہار کیاہے اور اس ضمن میں پولیس کمشنر سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سونو اگنی ہوتری کی ایک بنچ نے مانا کہ نائب عدالتیں‘ محکمہ پولیس کی جانب سے ایک سرکولر جاری کئے جانے کے باوجود استغاثہ غیر مصلح پیش ہوا ہے۔

اس ضمن میں مذکورہ عدالت نے سی پی‘ دہلی‘ اور ڈی سی پی‘ ساوتھ ویسٹ سے بھی علیحدہ رپورٹس طلب کی ہیں۔

متعلقہ حکام سے مذکورہ بنچ نے استفسار کیاکہ وہ عدالت کے سامنے نائب عدالت پراسکیوشن میں خدمات انجام دینے والوں کا ایک چارٹ پیش کریں‘اگر کوئی ہے جس کونائب عدالت کا رویہ عجیب لگا ہے اور جو بغیر جانکاری دئے چلا گیاہے۔

عدالت کا یہ مشاہدہ اس وقت سامنے آیاہے جب پیچھا کرنے کے لئے ایک معاملہ میں ایک ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کومسترد کردیاگیا ہے جس کو بعد میں اگلی سنوائی کیلئے 8ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔