دہلی فسادات ، کانگریس کی سابق کونسلر کو شادی کیلئے ضمانت

,

   

دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی سابق میونسپل کونسلر عشرت جہاں کو دہلی فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ عدالت نے شادی کیلئے عشرت جہاں کو 10 دن کی ضمانت منظور کی ہے ۔ دہلی کی ایک عدالت نے ایک ایک لاکھ روپئے کی دو ضمانتوں پر عشرت جہاں کو /10 جون تا /19 جون ضمانت دی ہے ۔ 2018 ء میں عشرت جہاں کی شادی طئے ہوئی تھی اور /12 جون کو شادی کی تقریب مقررہے ۔