حیدرآباد: مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے اپنی پارٹی کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پرپارٹی کے ہیڈ کواٹر دارالسلام حیدرآبادمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی فسادات میں متاثرین کی مالی امداد کیلئے وہ اور ان کی پارٹی ایم پی اورنگ آباد امتیاز جلیل اور ان کی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی و بلدیہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ان متاثرین کو عطیہ دیں گے۔
All AIMIM MPs & elected representatives will donate their one months' salary to the relief efforts in New Delhi pic.twitter.com/tZeSNLZgGk
— AIMIM (@aimim_national) March 1, 2020
اسد ادلدین اویسی نے غیر سیاسی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ان متاثرین کی مدد میں آگے آئیں۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ 24 فروری کو مشرقی دہلی کے جعفرآباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوئے تشدد میں 40 سے زائد افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد ززخمی ہوئے ہیں۔ اس تشد میں ہزارو ں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کسی کی تجارت چلی گئی تو کسی کی دکان چلی گئی۔ کوئی بے گھر ہوگیا۔ ہر شخص کسی نہ کسی طرح سے شدید متاثر ہوا ہے۔