دہلی فسادات میں عام آدمی پارٹی کے معطل لیڈر طاہر حسین کے خلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔

,

   

دہلی فسادات میں عام آدمی پارٹی کے معطل لیڈر طاہر حسین کے خلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔

نئی دہلی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے برطرف کونسلر طاہر حسین کے خلاف دہلی فسادات کے ضمن میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاہے۔

حسین کو پچھلے ہفتہ اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب ائی ابی ملازم کے گھروالوں نے جس کو فبروری میں نارتھ ایسٹ فسادات کے دوران قتل کردیاگیاتھا اس معاملے میں ایف ائی آر درج کرائی تھی۔

ایجنسی حسین کے مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے ساتھ تعلقات کی جانچ کررہی ہے جو پہلے سے ہی درالحکومت میں پیش ائے ہولناک فسادات کے ضمن میں جانچ کے دائرے میں ہے۔

ای ڈی نے پی ایف ائی کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیاہے۔

پیر کے روز دہلی پولیس نے پی ایف ائی کے ایک رکن محمد دانش کو فساد کرنے اور دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کو انجام دینے کے لئے مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیاہے‘

مذکورہ فسادات میں 53لوگوں نے اپنی جان گنوائی اور400سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

معاملے سے جوڑے افسران کا کہنا ہے کہ شاہین باغ میں جاری مخالفت شہریت ترمیمی قانون احتجاج میں اور فسادات میں مالیہ فراہم کرنے کے معاملے میں اس نے رابطے کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

اتوار کی رات کو ایسٹ دہلی کے ترولوک پوری میں ان کے گھر سے 33سالہ دانش کو پولیس نے اٹھایاتھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد پیر کے روز اس کی گرفتاری عمل میں ائی۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سل کے ایک افیسر نے دعوی کیاہے کہ دانش پی ایف ائی کی کاونٹر انٹلیجنس ونگ کا حصہ ہے۔

مذکورہ پی ایف ائی کا کہنا ہے کہ تنظیم کے تار دہلی میں پیش ائے فرقہ وارانہ تشدد سے جوڑنے کا جو علم ہے وہ ”بے بنیاد“ ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”اس کے خلاف لگائے گئے الزامات کو پاپولر فرنٹ مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ بے بنیاد پروپگنڈ ہ ہے اور یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ تنظیم کو غیرضروری دہلی واقعہ میں گھسیٹنے کا کام کیاجارہا ہے۔

دہلی پولیس بھی وہی حربہ استعمال کررہی ہے جو سنگھ پریوار کے زیر اقتدار ریاستوں کرناٹک او راترپردیش میں استعمال کیاجارہا ہے“۔

ائی بی ملازمت انکت شرما کے قتل معاملے میں پہلے ہی طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ وہ پولیس تحویل میں ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

فی الحال حسین بھی دہلی پولیس کی تحویل میں ہے