دہلی فسادات کیس ، عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت

   

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر یو اے پی اے کے تحت پیر کو سماعت کی جائے گی۔ فروری 2020ء میں ہوئے دہلی فسادات میں سازش کے الزامات کے تحت عمر خالد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمر خالد کے علاوہ شرجیل امام اور دیگر کے خلاف یو اے پی اے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ ستمبر 2020ء میں خالد کو گرفتار کیا گیا تھا۔