دہلی فساد کی تحقیقات غیر اطمینان بخش:ممتاز شہریان

   

نئی دہلی : زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے زائد از 1000 ممتاز شہریوں نے مشرقی دہلی کے فسادات کی تحقیقات کے موجودہ انداز پر اعتراض اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سابق گورنر مارگریٹ الوا ، ماہر تعلیم ضویا حسن ، فلمساز اپرنا سین ، سابق صدرنشین دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان ، سابق سینئر سیول سرونٹ وجاہت حبیب اللہ اور دیگر کی دستخط والے بیان میں کہا گیا کہ انہیں حکام کی موجودہ روش پر بے اطمینانی ہے اور زبردستی مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔