دہلی فساد کے دوران مجرموں کے ہاتھوں میں غیرقانونی ہتھیار

,

   

پولیس کو فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش
٭٭ دہلی کے فساد کے دوران مجرموں نے بڑے پیمانے پر غیرقانونی ہتھیار کا استعمال کیا ۔ پولیس کو ان افراد کی تلاش ہے جن کے ہاتھوں میں ہتھیار دیکھے گئے ۔ کئی مجرمین پر کڑی نظر رکھی گئی ہے اور شمال مشرقی دہلی کے علاوہ پڑوسی علاقوں میں بھی رہنے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔ متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران فساد بھڑک اٹھا تھا۔ اس میں ایک نوجوان کو پستول تھامے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ پولیس نے کئی مقامات پر دھاوے کئے اور اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فساد میں تقریباً 80 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ جہاں سے زخمیوں کو لایا گیا ہے ان علاقوں میں غنڈوں کی کثیر تعداد اندھادھند فائرنگ کررہی تھی ۔