نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں سات ستمبر سے شروع ہونے والی میٹرو خدمات کے سلسلے میں دہلی میٹرو ریل کاروپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کو مسافروں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے ان پر عمل کرنا سبھی مسافروں کے لئے لازمی ہوگا۔پہلے مرحلے میں سات نو اور دس ستمبر اور دوسرے مرحلے میں 11ستمبر اور تیسرے مرحلے میں 12 ستمبر سے میٹرو ریل خدمات شروع ہورہی ہیں۔ میٹرو احاطوں کو کوویڈ سے پاک رکھنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے طورپر شروع میں ،ہر میٹرو اسٹیشن صرف ایک یا دو طے دروازوں سے مسافروں کو داخل ہونے اور نکلنے کی اجازت ہوگی۔ڈی ایم آر سی نے کورونا انفیکشن کے درمیان اپنی خدمات شروع کرنے کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی اطلاعات یہاں راجیو چوک پر میڈیا کو دیں۔