دہلی میںآلودگی‘ ایک ہفتہ تک اسکولس بند: کجریوال

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اس سلسلے میں ایک اہم طلب کرکے کئی بڑے فیصلے کئے اور چار بڑے اعلانات کئے۔ دہلی میں سبھی اسکولوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تاہم روچول کلا سیس جاری رہیں گی۔ سرکاری ملازمین کو ایک ہفتہ تک ’وَرک فروم ہوم‘ یعنی گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ دفاتر کو ’وَرک فروم ہوم‘ کرانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی جائے گی، اور ساتھ ہی شہر میں پیر سے تین دن تک تعمیری سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دہلی کے لوگوں کو راحت پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت کسی پر انگلی اٹھانے کا نہیں ہے۔