دہلی میں احتجاج سے واپس ہونے والے دو کسان سڑک حادثہ میں ہلاک

   

چندی گڑھ : دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے والے دو کسان پٹیالہ واپس لوٹنے کے دوران سڑک حادثہ میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی ٹریکٹر ٹرالی کو ہریانہ کے کرنال ڈسٹرکٹ میں ایک ٹرک نے ٹکر دیدی۔ یہ حادثہ تراؤری فلائی اوور پل کے قریب پیش آیا۔ ٹرالی میں سوار مزید کچھ کسانوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ دریں اثناء تراؤری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سچن نے بتایا کہ مہلوکین کسانوں کی عمر 24 اور 50 سال تھی جبکہ ٹرک ڈرائیور مفرور بتایا گیا ہے۔