دہلی میں آلودگی کی صورت حال بے قابو: سپریم کورٹ

   

ممکن ہو تو دو روزہ لاک ڈاون نافذ کرنے حکومت کو مشورہ
نئی دہلی: دہلی۔این سی آر میں بے قابو آلودگی کے درمیان آج سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آلودگی کی بلند سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی۔ ساتھ ہی حکومت کو آلودگی سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام کے طور پر دو روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔چیف جسٹس این وی رمنا نے سوال کیا کہ آلودگی کو قابو میں کرنے کے فوری اقدامات کیا ہیں؟ اگر ممکن ہو تو دو روزہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیں۔‘‘ اگلی سماعت پیر کی صبح 10.30 بجے ہوگی ۔