دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ شروع

   

نئی دہلی: دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے لیے تمام 250 وارڈوں کے لیے آج ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ شام 5.30 بجے تک جاری رہے گی اور نتائج 7 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔ اس بار سہ رخی مقابلہ بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات میں 1,349 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم سی ڈی 1958 میں قائم کیا گیا تھا۔ 2012 میں، اس وقت کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے دور میں، اسے تین حصوں، شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا تھا، حالانکہ اس سال یہ تینوں دوبارہ متحد ہو گئے ہیں۔ ایم سی ڈی میں بی جے پی 15 سال سے اقتدار میں ہے۔