دہلی کا شمال مشرقی ضلع پچھلے ایک ہفتہ سے نفرت کی آگ میں جھلس رہا ہے‘ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں فرقہ وارانہ کشیدگی‘
بھاری تعداد میں جانی اورمالی نقصان اور ساتھ میں دو گرہوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے واقعات نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ظلم وبربریت کی جو کہانیاں شمال مشرقی کی دہلی میں لکھی گئی ہیں ان کو دیکھ اور پڑھ کر یقینا انسانیت شرمسار ہوجائے گی۔
معصوم بچوں کو بھی اشرار نے نہیں بخشا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں پیش ائے واقعات کو نفرت کا بازا ر میں لگی آگ کو مزید ہوا دینے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے
اور ان سب کے درمیان قانون کی تعلیم حاصل کررہے ایک غیرمسلم لڑکی سواتی کھنہ نے جو کچھ کہا ہے وہ نہ صرف امن پسند اور سکیولر ذہن کے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو
جھنجھوڑ دے گا بلکہ نفرت پھیلانے والوں کے منھ پر ایک زور دار تمانچہ بھی ثابت ہوگا۔
سواتی کھنہ کا یہ ویڈیو ان دنوں کافی وائیرل ہورہا ہے۔
آپ بھی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں