دہلی میں ایک نابالغ لڑکی کا اغوا، 60ہزار میں فروخت

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور اسے راجستھان میں 60 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔دہلی پولیس نے شالیمار باغ تھانے کے اس معاملے میں دو ملزموں کو گرفتار کیا اور لڑکی کو راجستھان کے سیکر میں ملزم کے چنگل سے آزاد کرایا۔دہلی پولیس کے کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ کلیدی ملزم نیرج سونکر دہلی کے حیدر پور کا باشندہ ہے اور راجستھان کا رہنے والا گوپال لال کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ نیرج دہلی کے روہنی سیکٹر 2 کی باشندہ مسکان اور آگرہ-اترپردیش کی رہائشی شیتل کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو راجستھان کے گوپال لال کو 60 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ گوپال اس لڑکی کی شادی اپنے بہنوئی دنویر عرف دانا سے کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا اور گوپال لال سے ایک 15 سالہ لڑکی کو برآمد کیا۔لڑکی کو راجستھان کے سیکر سے برآمد کیا گیا جہاں اسے شادی کے لیے لے جایا گیا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے اتر پردیش کے آگرہ اور راجستھان کے سیکر میں چھاپے مارے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور متاثرہ کو آزاد کیا جا سکے ۔اس نے بتایا کہ اس کیس کا ایک ملزم دنویر مفرور ہے ۔ وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اس معاملے میں ملزم لڑکیوں روہنی کی مسکان اور آگرہ کی شیتل کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔