نئی دہلی۔ 17 نومبر (یو این آئی) قومی راجدھانی میں پیر کی صبح زہریلی دھند کی دبیز چادر چھائے رہنے کے باعث کئی مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ‘انتہائی خراب’ زمرے میں پہنچ گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح عبد الکلام روڈ پر اے کیو آئی 394 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آنند وہار میں گھنی دھند کے باعث اے کیو آئی 383 اور غازی پور میں 369 درج کیا گیا، جو ‘انتہائی خراب’ زمرے میں آتے ہیں۔ اکشردھام علاقہ سے بھی اسی طرح کی صورتحال کی اطلاع ملی، جہاں اے کیو آئی 382 تک پہنچ گیا۔ انڈیا گیٹ اور کَرتوِیہ پَتھ کے آس پاس کا علاقہ آلودگی کی موٹی تہہ سے ڈھکا رہا، جہاں اے کیو آئی 341 ریکارڈ کیا گیا۔