دہلی میں بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص

   

نئی دہلی، 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح ہوئی بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص رہا اور کم از کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ دارالحکومت کے کئی مقامات میں بارش ہونے سے سردی برقرار ہے اور صبح 10 بج کر 50 منٹ پر درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97 فیصد درج کی گئی ۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور سردی برقرار رہے گی ۔ تاہم شہر میں فضائی معیار ناقص دیکھا گیا ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 276 درج کی گئی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔