دہلی میں بجلی اور پانی کی قلت، شیلادکشٹ کی کجریوال سے ملاقات

   

نئی دہلی،12جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کانگریس صدر شیلا دکشت نے چہارشنبہ کو وزیراعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کرکے دارالحکومت میں بجلی اور پانی کی مشکلات کے سلسلے میں بات چیت کی۔ محترمہ دکشت دہلی کانگریس لیڈروں کے ساتھ مسٹر کیجریوال سے ملیں اور بجلی اور پانی کے سلسلے میں دارالحکومت کے لوگوں کو ہونے والی مشکلات سے واقف کروایا۔ تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلی رہ چکیں محترمہ شیلا دکشت نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی (آپ )کی حکومت دپر طے چارج کے ذریعہ بجلی کمپنیوں کو موٹا فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے 7401 کروڑ کی رقم مختلف طے چارجوں کے تحت وصولی ہے اور اس رقم کو ضم کرنے کے لئے دارالحکومت کے بجلی صارفین سے اگلے چھ ماہ تک بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے ۔