دہلی میں تعمیراتی مزدوروں کے رجسٹریشن میں فراڈ کا خدشہ

   

نئی دہلی: دہلی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ میں تعمیراتی مزدوروں کی آن لائن رجسٹریشن میں فراڈ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ‘نرمان مزدور ادھیکار ابھیان’ نے کہا ہے کہ اصل مزدوروں کے حقوق اور مفادات کو ہڑپنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ نرمان مزدورادھیکار ابھیان کے کنوینر تھانیشور دیال آدی گوڑ نے بدھ کو یہاں کہا کہ بورڈ کے پورٹل پر اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگ سے زائد رجسٹریشن کرا چکے ہیں ، جبکہ دہلی میں تعمیراتی کارکنوں کی تعداد صرف 10 لاکھ ہے ۔