نئی دہلی: دہلی کے ادھوگ وہار میں جوتا فیکٹری میں پیر کی صبح اچانک آگ لگ گئی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق صبح تقریبا 8:22 بجے آگ لگنے کے بعد 24 فائر ٹینڈر جائے واقع پر پہنچ گئے اور بہت سے کارکن فیکٹری میں پھنس گئے ۔ فائر بریگیڈ نے کئی پھنسے مزدوروں کو بچایا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔