دہلی میں درگاہ کی دیوار گرنے سے چھ افراد کی موت

   

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں درگاہ فتح کی دیوار گرنے سے جمعہ کو تین خواتین سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔حادثہ حضرت نظام الدین میں ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے پیش آیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی، اسٹیشن انچارج اور مقامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور پانچ منٹ میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار اور ایمبولینسیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ بعد میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئے ۔ افسر نے بتایا کہ ملبے سے 12 لوگوں کو بچا لیا گیا اور انہیں ایمس ٹراما سینٹر اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال بھیجا گیا۔ ان میں سے چھ بعد میں علاج کے دوران فوت ہو گئے ۔ مرنے والوں میں سے تین کی شناخت سروپ (79)، معین الدین (35) اور محمد عارف (35) کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس ابھی تک حادثے میں ہلاک ہونے والی تین خواتین کی شناخت نہیں کر پائی ہے ۔