دہلی میں دن دھاڑے گھر میں گھس کر ایک شخص کا قتل

   

نئی دہلی : ملک کے دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے میں سرعام گھر میں گھس کر ایک بزرگ شخص کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بے خوف حملہ آور قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ گولی لگنے سے زخمی بزرگ کو ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ قتل کے پیچھے وصولی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ روہنی نارتھ تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہ قتل تھانے سے تھوڑی دوری پر کیا گیا۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ پولیس نے ڈی وی آر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ تاہم ابھی تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔قومی دارالحکومت دہلی جرائم کا دارالحکومت بن رہا ہے اور دہلی کا روہنی ضلع مجرموں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ جہاں قتل، ڈکیتی جیسے واقعات عام ہو چکے ہیں۔