دہلی میں دوستی ، حیدرآباد میں کُشتی

   


بی جے پی ۔ ٹی آر ایس ایک سکہ کے دو رُخ۔ کانگریس اجلاس میں جمال شریف کا ریمارک

جنگاؤں : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج گاندھی بھون حیدرآباد میں ایس سی ۔ ایس ٹی ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صدر اُتم کمار ریڈی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر جنگاؤں ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ چیرمین کانگریس محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کھمم ، نلگنڈہ ، ورنگل کیلئے ایم ایل سی انتخاب ہے یہاں سے کانگریس اُمیدوار راملو نائیک کامیاب ہوں گے، تلنگانہ کے تعلیمیافتہ لوگ حکومت کے خلاف ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت نے وعدہ کئے مگر کوئی کام نہیں کیا موجودہ ایم ایل سی ٹی آر ایس پارٹی کے 6 سال میں کبھی بھی کسی سے ملاقات تک نہیں کی ۔ مسلمان تعلیمیافتہ لوگ بھی ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی اُمیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں اس لئے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس دونوں ایک ہی ہیں۔ دہلی میں دوستی ہے اور حیدرآباد میں کُشتی ہے ۔ بی جے پی صرف عوام کو بہانے بناکر فرقہ بیانات دیکر ووٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہاکہ MLC انتخابات میں کانگریس امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی صدر شیخ عبداﷲ سہیل بھی موجود تھے ۔