نئی دہلی : دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید سردی کے درمیان دہلی۔این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں دھند کی چادر میں لپٹی ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر اور 50 میٹر کے درمیان رہ گئی۔ شدید سردی کی وجہ سے کئی اضلاع میں اسکول 15جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں۔ دھند کے باعث ٹرینوں اور ہوائی پروازوں کا آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ گھنی دھند کے باعث کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کئی منسوخ کردی گئیں۔ پروازیں بھی تاخیر سے اڑ رہی ہیں۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق پنجاب کے بھٹنڈہ، یوپی کے آگرہ، بریلی اور لکھنؤ میں صبح 5:30 بجے حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔