نئی دہلی : دہلی میں شدید بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کیوجہ سے اہم علاقوں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ جمعہ کی صبح سے ہی کئی علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہوئی ۔ نوئیڈا کے کئی حصوں بشمول نوروجی نگر ، بھیکاجی کاما پیالیس ، شانتی مارگن، آشرم ، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر علاقہ میں صبح سویرے بارش ہوئی ۔جس کے نتیجہ میںعملا پورا شہر پانی میں ڈوب گیا ۔ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ تمام سڑکیںندیوں میں تبدیل ہوگئیں جبکہ جگہ ٹریفک جام ہونے سے گاڑی رانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 28جولائی تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے ۔اس سلسلہ میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔