دہلی میں موسم کا سرد ترین دن

   

نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں جاریہ موسم کا چہارشنبہ کو سرد ترین دن ریکارڈ ہوا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری سلیس تک پہنچ گیا جو معمول سے ایک درجہ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5 درجہ کم ہے۔ رطوبت کی سطح 97 اور 61 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ دہلی کا فضائی معیار بدستور ناقص زمرہ میں ہے۔