دہلی میں واٹر بل معافی کی اسکیم میں ستمبر تک توسیع

   

نئی دہلی: دہلی جل بورڈ کے نائب صدر راگھو چڈھا نے بتایا کہ حکومت نے پانی کے بل کی معافی اسکیم میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث اس اسکیم کے تحت تمام زمروں کے مکانات کو لیٹ فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔