نئی دہلی: پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ، جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پیٹرول 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگیا۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گئیں۔اتوار کے روز ملک کے چار میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.22 روپے اورڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے ریکارڈ 87.97 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔