ڈرائی رن کے دوران مختلف تیاریوں کا جائزہ : ستیندر جین
نئی دہلی : دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج کہا کہ کوویڈ ۔ 19 ویکسین قومی دارالحکومت میں عوام کو مفت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ویکسین کی آمد کی منتظر ہے اور ویکسیی نیشن مہم کے لیے حکومت نے تیاریاں کرلی ہیں ۔ آج کورونا ویکسین دینے کے ریہرسل کے تحت دریا گنج میں ایک مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا وزیر صحت نے میڈیا سے بات چیت کی اور بتایا کہ فی الحال پورا سسٹم معقول اور بے نقص معلوم ہوتا ہے ۔ میں نے ڈرائی رن کے تحت تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ اس کے لیے 3 مقامات جی ٹی وی ہاسپٹل شاہدارا ، اربن پرائمری ہیلت سنٹر دریا گنج اور وینکٹیشور ہاسپٹل دوارکا منتخب کیے گئے ہیں ۔ جین نے کہا کہ سارے شہر میں ایک ہزار ویکسین سنٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ ٹیکہ اندازی کی فیس یا قیمت کے بارے میں سوال پر وزیر صحت نے کہا کہ دہلی میں کورونا ویکسین کا علاج اور ادویات فری ہیں ۔ ٹیکہ اندازی کے مراکز دواخانوں میں ہوں گے یا ہاسپٹلس سے مربوط سنٹرس میں قائم کئے جائیں گے ۔ ۔