دہلی میں ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

   

نئی دہلی، 16 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف ) کے چیتا ہیلی کاپٹر کی جمعرات کو قومی دارالحکومت کے بیرونی رنگ روڈ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ۔ فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر اندرنیل نندی کے مطابق ہیلی کاپٹر اس وقت ہنڈن ہوائی اڈے کی طرف واپس لوٹ رہا تھا ۔ ترجمان نے کہا‘‘ ہیلی کاپٹر کووڈ -19 کے نمونوں کو لانے کے لئے ہنڈن سے چندی گڑھ کی طرف جا رہا تھا ۔ ہنڈن سے تقریبا تین بحری میل ( این ایم ) پر ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی آئی جس کے بعد دارالحکومت کے بیرونی رنگ روڈ ہائی وے پر ہیلی کاپٹر کو محفوظ اتار لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پائلٹوں نے بغیر وقت گنوائے فوری طور پر درست کارروائی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی حالات میں اتارنے کے دوران کسی بھی املاک کوکو ئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔