دہلی میں 500 روپے میں گیس سلنڈر‘ 300 یونٹ مفت بجلی

   

کانگریس کا وعدہ، پارٹی قائدین کی پریس کانفرنس میں ریونت ریڈی بھی شریک
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے اقتدار میں آنے پر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن کٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو مفت راشن کٹ دی جائے گی جس میں 5 کلو چاول، 2 کلو شکر، ایک لیٹر تیل، 6 کلو دال اور 250 گرام چائے کی پتی شامل ہوگی۔اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کنونیر عام آدمی پارٹی اروندکجریوال اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اور کجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے صرف نام کا فرق ہے۔ دہلی کو بہتر بنانا ہے تو کانگریس کی حکومت بنانا ضروری ہے۔ 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 300 یونٹ مفت بجلی کاکانگریس نے وعدہ کیا ۔