دہلی وچندی گڑھ الیکشن کمشنر کی تلنگانہ الیکشن کمشنر سے ملاقات

   

انتخابی اصلاحات کا جائزہ، مجالس مقامی کے انتخابات سے متاثر
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) دہلی اور چندی گڑھ کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر ایس کے سریواستوا ریٹائرڈ آئی اے ایس جو آل انڈیا اسٹیٹ الیکشن کمشنرس اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر نشین ہیں آج تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تلنگانہ میں مجالس مقامی انتخابات میں کمیشن کے رول کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے کمیشن کے اقدامات سے واقف کرایا جائے۔ ایس کے سریواستوا نے پارتھا سارتھی کے علاوہ حکومت کے دیگر عہدیداروں سے مشاورت کی۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے مجالس مقامی انتخابات میں عصری ٹکنالوجی کے استعمال سے واقف کروایا جس کے ذریعہ بہتر رائے دہی کو یقینی بنایا جاسکا۔ پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، سکریٹری آئی ٹی وینکٹیشور راؤ نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ تلنگانہ میں انتخابی عمل کے اہم نکات سے واقف کرایا۔ ووٹرس کی نشاندہی اور ای ووٹنگ سسٹم کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مجالس مقامی میں اصلاحات کے ذریعہ انتخابی عمل کو بہتر بنایا گیا ۔ا یس کے سریواستو نے دہلی و چندی گڑھ میں تلنگانہ کی انتخابی اصلاحات کو اختیار کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں دونوں الیکشن کمیشنوں کے درمیان بہتر تال میل کی تجویز پیش کی۔ ر