نئی دہلی: ایک پانچ سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے حیوان صفت شخص کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت ننہے کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اترپردیش کے بلند شہر کا متوطن بتایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو صفدر جنگ دواخانہ میں طبی علاج کے لئے شریک کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 2جون کو لڑکی بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اسے پولیس اسٹیشن لا یا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی بہت زیادہ ڈری ہوئی تھی وہ اپنے گھر کا پتہ اور اپنے والدین کا نا م بھی بتا نہیں پارہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہم نے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو چاکلیٹ دینے کا بہانہ بتا کر لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔