نئی دہلی۔سہادارا ضلع کے دہلی پولیس جوانوں کو تیز دھار ہتھیاروں سے خود کی حفاظت کے لئے لوہے کی لاٹھیاں دی گئی ہیں‘ پولیس نے پیر کے روز یہ جانکاری دی ہے۔ضلع سہادارا کی حدود میں آنے والے تمام 11پولیس اسٹیشنوں کے اسٹیشن ہاوز افیسرس(ایس ایچ اوزنے اس کی پہل کی ہے۔ا
نہوں نے کہاکہ فی پولیس اسٹیشن میں اپنے جوانوں کو 12لوہے کی لاٹھیاں تقسیم کی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”اس کا مقصد اپنے جوانوں کو تلوار یا کسی تیز دھار ہتھیار کے حملے سے اپنے جوانوں کوبچانا ہے۔
یہ ان کی اپنی دفاع کے لئے ہے۔ سہادارا ضلع کے بالترتیب پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز سے اس کی پہل ہوئی ہے“۔
مرکزکے نئے تین زراعی قوانین کے خلاف یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر نکالی گئی ٹریکٹر ریالی کے دوران پیش ائے تشدد کے بعد یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔
پرامن ریالی اشتعال انگیزی میں تبدیل ہوگئی تھی کیونکہ مظاہرین اپنے مقرر ہ راستے سے ہٹ کر ریالی کا رخ موڑ دیا‘ پولیس پر حملہ کیا گاڑیوں کونقصان پہنچایا اور لال قلعہ کی فصیل پر ایک مذہبی پرچم لہرایاتھا۔
پولیس کے بموجب394جوان زخمی ہوئے وہیں 30پولیس کی گاڑیوں کو26جنوری کے تشد د میں نقصان پہنچایاگیاتھا