دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست خارج

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کوانڈین پولیس سرویس گجرات کیڈر کے افسر راکیش استھانا کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدہ پر تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔ ایڈوکیٹ صدر عالم نے دہلی ہائیکورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی تھی جس میں آئی پی ایس راکیش استھانا کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدہ پر تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے اسے قانون کے خلاف قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے ایک این جی او کی جانب سے سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لیٹی گیشن کی طرف سے ایک مداخلت کی درخواست دائر کی تھی۔