نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس اہلکاروں نے منگل کی شب اپنا 11 گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم کردیا جب سینئر عہدیداروں نے انہیں تمام شکایات کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔ دہلی پولیس (کرائم) کے اسپیشل کمشنر ستیش گولچہ نے انہیں ہڑتال ختم کرتے ہوئے ڈیوٹی پر رجوع ہونے پر اس تیقن کیساتھ زور دیا تھا کہ میں دہلی ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف درخواست نظرثانی دائر کی جائے گی۔
این سی پی کا متبادل پر غور ضروری
ممبئی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اپوزیشن قائد جینت پاٹل نے کہا کہ بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد اگر مہاراشٹرا میں حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہوتا ہے تو این سی پی کو متبادل پر غور کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑے گا۔