احمدآباد : آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس اور پنجاب کنگس اتوار کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے جہاں دہلی ایک اور جیت کے ساتھ پلے آف مرحلہ کی سمت پیش رفت کرنے کوشاں ہوگی۔ پنجاب کو پوائنٹس ٹیبل میں موجودہ طور پر پانچواں مقام حاصل ہے اور اُس کی پوری کوشش رہے گی کہ ایک جیت کے ساتھ وہ چوتھا مقام حاصل کرلے جو پلے آف کوالیفائرس کی 4 ٹیمیں ہوں گی۔ دہلی کے لئے نوجوان کپتان ریشب پنت اب تک اچھا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ پنجاب کی طرف سے بھی نوجوان لوکیش راہول کپتانی کررہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر اچھی کارکردگی پیش کی۔ اب کل ٹیم پرفارمنس پر توجہ ہوگی۔