دہلی کناٹ پیالیس میں پولیس سے مدبھیڑ 3 رہزن گرفتار

   

٭ نئی دہلی :دہلی کے کناٹ پیالیس میں چہل قدمی کرنے والوں، سیکل رانوں اور عوام کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں لوٹنے والے تین مسلح افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ان کی شناخت 22 سالہ محمد خلیل، 24 سالہ محمد اسمعیل اور 22 سالہ سعود کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔