نئی دہلی۔مرکز کے نئے زراعی قانون کے خلاف پیر کے روزبھی مسلسل پانچویں دن دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا جاری احتجاج ماہرین کے بموجب تیزی کے ساتھ کرونا وائر س کی وباء کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
دیوالی کے جشن کے بعد اور آلودگی کی سطح میں اضافہ کے سبب قومی راجدھانی میں پہلے ہی کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔ ائی سی ایم آر میں ای سی ڈی ڈویرن کے ہیڈ سمیرن پانڈہ نے وباء کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے حفاظت کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ”ایک احتجاج میں بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہوتے ہیں جو عوامی صحت کے نقطہ نظر سے ہے‘ میں بڑے پیمانے پر وباء کے پھیلنے کی وجہہ بننے کے پیش نظر کرونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتاہوں“۔
انہوں نے زوردیاکہ”یہ کافی اہم ہے کہ ایس اے آر ایس۔سی او وی۔2ایک دوسرے سے پھیلتا ہے او راس طرح کے اجتماعات اس کو پھیلنے کاموقع فراہم کرتے ہیں“۔
سی ایم اے اے یو کے صدر اور ائی ایم اے کے سابق صدر کے کے اگروال نے کہاکہ ”حکومت کو چاہئے کے وہ اس طرح کے احتجاجیوں کو اجازت نہ دے“۔
انہوں نے کہاکہ”ائی پی سی کی دفعہ 270بھی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وباء کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مقامی پولیس مقدمات درج کرے“۔ قومی راجدھانی سے جڑے دیگر قومی شاہراؤں پر راستہ روکنے کے متعلقہ کسانوں کی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے