دہلی کی ہوا کے معیار میں بہتری

   

نئی دہلی، 6 نومبر (یواین آئی) قومی راجدھانی کی ہوا کے معیار میں چہارشنبہ کے روز نمایاں بہتری آئی، اے کیو آئی ایک دن پہلے 291 سے 202 تک گر گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے شام 4 بجے کے قومی بلیٹن کے مطابق دونوں ریڈنگز ’’ناقص‘‘ زمرے میں آتی ہیں۔ موسمی ماہرین نے کہا کہ موسمیاتی عوامل، خاص طور پر شمال مغربی ہواؤں نے آلودگی ختم کرنے اور دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسکائی میٹ ویدر سروسز کے نائب صدر مہیش پلاوت نے کہاکہ گزشتہ 12-15 گھنٹوں کے دوران 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز اور مسلسل شمال مغربی ہواؤں نے آلودگی بکھیرنے میں مدد کی اور دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہوائیں، جو شروع میں پرسکون تھیں، منگل کی رات تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں اور بدھ کی صبح اور دوپہر تک 10-15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ گئیں، جس سے آہستہ آہستہ آلودگی ختم ہوتی گئی اور دہلی کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے ۔