نئی دہلی : قومی دارالحکومت میں سنسد مارگ واقع آکاشوانی بھون میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔ فائر برگیڈ افسر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آٹھ فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ افسران کے مطابق آکاشوانی بھون کی پہلی منزل میں بجلی کے آلے سے آگ پھیلی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے ۔