دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

   

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔ پولیس کے مطابق ، دوارکا کے سینٹ تھامس ، وسنت کنج میں وسنت ویلی اسکول ، حوض خاص میں مدرس انٹرنیشنل اسکول ، پکشم وہار میں رچمنڈ گلوبل اسکول اور لودھی اسٹیٹ کے سردار پٹیل اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ بم کی دھمکی کے بعد جلدی میں احتیاط کے طور پر اسکول کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم اسکول کے احاطے میں جانچ کر رہی ہے ۔ اس وقت کسی بھی اسکول میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے ۔ واضح رہے کہ پیر اور منگل کو بھی کئی اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میلز ملے تھے۔