دہلی میونسپل کارپوریشن یعنی ایم سی ڈی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ دریں اثنا، اے اے پی لیڈر درگیش پاٹھک نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو ایم سی ڈی الیکشن لڑنے کی تجویز پیش کی ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ پر طنز کرتے ہوئے، آپ کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا، ’’ہم تجویز کرتے ہیں کہ دہلی کے ایل جی کو بھی ایک وارڈ سے الیکشن لڑنا چاہیے۔ اگر وہ جیت جاتے ہیں تو ہم مانیں گے کہ وہ اس عہدے کے لائق ہیں۔ اگر وہ ہار جاتے ہیں تو انہیں فوری طور پر ایل جی کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ درگیش پاٹھک نے یہ باتیں ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔