نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے اتوار کے دن دہلی کے شاہین باغ میں شام 7.30 بجے ریالی نکالی جارہی ہے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اِس ریالی میں ملک بھر کے تمام شہری حصہ لیں گے۔ منتظمین نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو 7 بجکر 30 منٹ سے قبل شاہین باغ میں جمع ہوجائیں۔ اِس مظاہرہ کا مشاہدہ براہ راست اقوام متحدہ کی ٹیم کرے گی۔