نئی دہلی: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ دہلی کے غازی پور میں کچرے کے پہاڑ کو سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مذکورہ کچرے میں سے 20 لاکھ ٹن کچرے کو اربن ایکسٹینشن روڈ 2 بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کام سے غازی پور میں کچرے کا پہاڑ کم ہوگا، آلودگی بھی کم ہوگی اور سڑک بننے سے دہلی کا ٹریفک جام بھی کم ہوگا۔گڈکری نے یہ بات کل اربن ایکسٹینشن روڈ 2 کے معائنہ کے دوران کہی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ بھی گڈکری کے ساتھ موجود تھے۔