دہلی کے محلہ کلینک کی کامیاب کہانی پر ہارورڈ کی اسٹڈی متوقع

,

   

نئی دہلی۔ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول برائے عوامی صحت ممکن ہے کہ دہلی کے محلہ کلینک کی کامیاب کہانی پر اسٹڈی کرے گا۔مذکورہ اسٹڈی کی تیاری کا مقصد طلبہ کو کس طرح ایک مذکورہ کلینک اپنے لوگوں کو ابتدائی سہولتیں فراہم کرتی ہیں اس کے متعلق سکھایا جائے گا۔

اس سے طلبہ کویہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ کس طرح ابتدائی صحت عامہ کی سہولتیں کے فوائد کی عوام تک رسائی میں مدد گار ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی اور دہلی حکومت کے درمیان میں بہت جلد ایک ایم او یو پر دستخط عمل میں ائے گی‘اس کیس اسٹڈی کی تیاری کے علاوہ ذرائع نے کہاکہ ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول برائے صحت عامہ کی جانب سے مذکورہ کلینک میں کمروں کی توسیع پر بھی مطالعہ کرے گی۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ ”وہ لوگ اسٹڈی کے بعد سفارشات بھی پیش کریں گے تاکہ ان کلینکوں میں بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے صحت عامہ کی سہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا“۔

دہلی میں اب تک 300محلہ کلینک قائم کئے جاچکے ہیں اور سال کے آخر تک مزید150قائم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ان کلینکوں میں جو مختلف علاقوں میں ہیں لوگ بڑے پیمانے پر شہری غریب جنھیں اسپتالوں کو جانا مشکل ہوجاتا ہے وہ یہاں پر اپنے چھوٹی موٹی بیماریوں کا آسانی کے ساتھ مفت علاج کرارہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ائی ڈین سائیڈ کی جانب سے کئے گئے سروے میں تقریبا74فیصد لوگ جنھوں نے محلہ کلینک کا استعمال کیا ہے‘ ان طبی سہولتوں پر واپس ائیں گے۔

مذکورہ سروے پروگرام کودرپیش چیالنجوں کی نشاندہی کے مقصد سے کیاگیاتھا‘ تاکہ مستقبل میں ان چیالنجوں کیا مقابلہ کرنے کے لئے کس قسم کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوگی اس کا لائحہ عمل تیار کیاجاسکے۔

ان تمام رموز کا اس سروے میں جائزہ لیاگیا ہے کہ کس طرح لوگوں کی رسائی مذکورہ کلینک تک آسان کی جاسکے۔