نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی کرنسی کے ایک طرف مہاتما گاندھی جی اور دوسری طرف لکشمی گنیش جی کی تصویریں لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے، جس میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ہندوستانی کرنسی پر مہاتما گاندھی جی کے ساتھ لکشمی گنیش جی کی تصویر بھی لگائی جائے۔ ایک طرف ہمیں محنت کرنے کی ضرورت ہے اور دوسری طرف ہمیں بھگوان کی نعمتوں کی ضرورت ہے تاکہ ہماری کوششیں نتیجہ خیز ہوں۔