نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں ایک لڑکی کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدھ (22 فروری) کو لڑکی نے OYO کے کمرے میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔مہلوک لڑکی کی لاش OYO ہوٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر تحقیقات کے لیے وہاں پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔ تاہم لڑکی کی موت کے معاملے کی تمام زاویوں سے جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی دو روز سے گھر سے لاپتہ تھی۔اس لڑکی کی نعش بدھ کو اتم نگر کے ایک اویو ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔ یہاں لڑکی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ معاملہ معاشقہ کا بھی ہوسکتا ہے ،کیونکہ متوفی لڑکی گزشتہ 2 دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی۔دہلی پولیس نے اس معاملہ کی جانکاری دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی کے اتم نگر علاقے میں واقع اویو ہوٹل کے کمرے میں ایک لڑکی کی نعش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کیوں کی اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فی الحال پولیس لڑکی کی خودکشی کیس کی ہر طرح سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس اس معاملہ میں اویو ہوٹل کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اویو ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔