دہی بڑے

   

اجزا: دہی ایک کلو، بیسن ایک پاؤ، لہسن چھ پوتھی، پیاز ایک عدد، سبز مرچ چھ عدد، ادرک چھوٹا ٹکڑا، نمک حسب ذائقہ،میٹھا سوڈا ایک چمچہ چھوٹا، سیاہ زیرہ حسب ضرورت، گھی حسب ذائقہ۔
ترکیب :پہلے بیسن میں لہسن ،پیاز ،ادرک، ہری مرچ پیس کر ملا لیں۔اور پھر اس میں سوڈا، نمک ،سرخ مرچ حسب ذائقہ ڈال کر گھول لیں۔ آدھا گھنٹہ بھیگنے کیلئے رکھ دیں اور اس کے بعد کڑاہی میں تیل کڑاکڑائیں اور آنچ ہلکی رکھیں۔ اس کے بعد پکوڑیاں چھوٹی چھوٹی گول تل لیں۔ بادامی رنگ ہونے پر انہیں نمک ملے ہوئے ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں۔ دہی میں تھوڑا سا پانی ملا کر اسے خوب پھینٹ لیں اور اس میں نمک ،مرچ ،سیاہ زیرہ ڈال دیں۔ اب پکوڑیاں نچوڑ کر اس میں ڈالتے جائیں۔چند منٹ تک بھیگا رہنے دیں اور آب چاہیں تو اس پر چاٹ مسالہ چھڑک کر نوش فرمائیں۔ نہایت مزیداردہی بڑے کے ساتھ مسالہ دار پکوڑیاں چاٹ تیار ہے۔