حیدرآباد۔29اگسٹ ( یواین آئی ) راجنا سرسلہ ضلع میں پولیس نے دیسی ساختہ بندوقیں تیارکرنے والے ایک شخص اوران بندوقوں کو شکار کیلئے استعمال کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ گمبھی راو پیٹ منڈل کا شنکر نامی شخص د یسی ساختہ بندوقیں تیار کرکے شکاریوں کو فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے شنکر کے گھر پرچھاپہ ماراجہاں وہ مختلف اوزاروں سے بندوقیں بناتا ہوا پکڑا گیا ۔ بعد ازاں اسکے ساتھیوں چندرامولی، ہریش اورگنگیا کو شنکر سے بندوقیں خریدنے اور شکار کیلئے استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ چار افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ریمانڈ کردیاگیا۔